جنت مرزا فالوورز

25 ملین فالوورز، جنت مرزا تمام پاکستانی اداکاراوں پر بازی لے گئیں

ویب ڈیسک: پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر مقبولیت میں تمام ملکی اداکاراوں کو مات دے دی۔
جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 25 ملین فالوورز ہیں جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی واحد شخصیت بن گئیں جن کے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اتنے فالوورز ہوں۔
ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے مطابق 25 ملین فالوورز کا سنگ میل کرنا میرے لئے انتہائِی خوشی کی بات ہے۔
انہوں نے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔
نمبر ون پاکستانی سٹار جنت مزرا نے ٹک ٹاک فیملی سے مخاطب ہو کر کہا کہ جو بھی میرے 25 ملین فالوورز کا حصہ ہیں، میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں۔
یاد رہے کہ پاکستانی اداکاراوں میں سوشل میڈیا پر سب زیادہ مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ہیں جبکہ عائزہ خان انسٹاگرام پر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جنت مرزا کے دیگر سوشل میڈیا اکاونٹس کی بات کی جائے تو انہیں انسٹاگرام پر 5 ملین سے زائد مداحوں نے فالو کیا ہوا ہے جبکہ یوٹیوب چینل پر بھی ان کے دو لاکھ 22 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دہشتگردی ہورہی ہے، جواب ضرور دیں گے، وزیردفاع