خیبرپختونخواحکومت

خیبرپختونخواحکومت کا 9مئی سمیت دیگرمعاملات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 9مئی واقعات سمیت دیگر معاملات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔
خیبر پختونخوا حکومت کاکہنا ہے کہ آج کابینہ اجلاس میں سمری پیش اور منظور کرائی جائے گی ، 9مئی واقعات سے رجیم کی تبدیلی تک کی سمری تیار کر لی گئی۔
سمری پر کابینہ سے منظوری کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے کمیشن بنانے کی درخواست کی جائے گی۔
سمری میں 9 مئی واقعات سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری اور ہراساں کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے ۔
نگران حکومت کا 90 دن سے زائد حکومت قائم رہنا اور پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھننا بھی سمری میں شامل ہے۔
صوبائی حکومت کاکہنا ہے کہ فارم 45 اور 47 کا ایشو بھی سمری میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو امریکی بموں کی فراہمی بدستور تعطل کا شکار