مدین واقعہ

مدین واقعہ کے بعد گرفتار مزید 8ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

ویب ڈیسک: مدین واقعہ کے بعد گرفتار مزید 8ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا ۔
سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مدین واقعہ میں ملوث ملزمان کو 6روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف جلائو گھیراؤکے علاوہ قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں ۔
پولیس کے مطابق ملزمان پر20جون کو مدین میں ایک شخص کوقتل کرنے کا الزام بھی عائد ہے ۔

مزید پڑھیں:  بجٹ کے نتیجے میں مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے، عمر ایوب