گھیراؤ کرلیا

پی ٹی آئی کارکنان نے عمر ایوب اور سینیٹر فیصل جاویدکاگھیراؤ کرلیا

عدت کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں مسترد ہونے پر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان عدالت کے باہر عمر ایوب خان اور سینیٹر فیصل جاوید کا گھیراؤ کر لیا ۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹر فیصل جاوید احاطہ عدالت سے باہر آئے تو ان کے چہرے اترے ہوئے تھے ؟سینیٹر اعظم سواتی نے بھی راستے جدا کر لیے اور سڑک پر جا کر کارکنان کے ساتھ کھڑے ہو کر نعرے لگانے شروع کر دیے۔
عمر ایوب کی جانب سے میڈیا سے گفتگو میں فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان تو کیا گیا لیکن ان کی گفتگو کے دوران ہی وہاں موجود کارکنان جن میں بیشتر کا تعلق خیبرپختونخوا سے تھا اپنی قیادت کو سڑکوں پر نہ آنے کے طعنے دیے اور بار بار مطالبہ کیا کہ گھر جانے کے بجائے دھرنے کا اعلان کیا جائے
۔پی ٹی آئی کے کارکنان نے قیادت سے احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ کر دیا۔
کارکنان نے عمر ایوب کاگھیراؤکر سوال کیا کہ احتجاج کی کال کیوں نہیں دے رہے؟ اس دوران عمر ایوب اور پی ٹی آئی کارکنان میں دھکم پیل بھی ہوئی۔
کارکنان نے کہا کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو قیادت کو نہیں چھوڑیں گے، تم لوگوں نے بزدلی کی ہے، تم لوگ احتجاج کی کال کیوں نہیں دے رہے۔
اپوزیشن لیڈر بمشکل سرکاری گاڑی میں کارکنان کو چکما دے کر نکل پائے۔

مزید پڑھیں:  سوات، نجی سکول بس حادثے کا شکار،ایک بچہ جاں بحق،30زخمی