دوسرا سیمی فائنل

دوسرا سیمی فائنل:بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے172رنز کا ہدف

ویب ڈیسک: ٹی 20ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 172رنز کا ہدف دے دیا ۔
گیانا کے پروویڈینس کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171رنز بنائے،کپتان روہت شرما 57رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے کیا تاہم ویرات کوہلی 9گیندوں پر 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی دوسری وکٹ 40رنز کے مجموعی سکور پر گری جب رشبھ پنت 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بھارت نے 8 اوورز میں 2 وکٹ پر 65 رنز بنائے تو بارش کی وجہ سے میچ کو روک کر پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا تھا تاہم کچھ دیر کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔
کپتان روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی تاہم پھر روہت شرما 57اور پھر سوریا کمار یادیو 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ہاردک پانڈیا 23، شیوم دوبے صفر اور اکشر پٹیل 10 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ جڈیجا 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3، عادل رشید، ٹوپلی، آرچر اور سام کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ، ترمیم منظور