دشمنی دوستی میں تبدیل

جمرود، جرکہ ممبران کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں تبدیل

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں جرکہ ممبران کی کوششوں سے خونی دشمنی دوستی میں تبدیل ہو گئی۔
ویب ڈیسک: جمرود میں ایک بار پھر جرگہ کی کوششیں رنگ لے آئیں اور خونی دشمنی دوستی میں تبدیل ہو گئی۔
جرگہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کاکی خان اور نظر محمد کوکی خیل فریقین کے مابین اراضی تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا تھا ۔
اس فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔
اس حوالے سے جرگہ مشران نے صلح کیلئے کوششیں کیں اور بالآخر ان کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔
جرگہ ممبران کی موجودگی میں فریقین کاکی خان اور نظر محمد کوکی خیل کے مابین راضی نامہ ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاورمیں خوفناک آتشزدگی ،100سے زائد دکانیں،پلازے اور گھر جل کر خاکستر