باقیات برآمد

مردان پولیس کی کارروائی، مقتول کی باقیات برآمد

مردان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 2 سال قبل قتل ہونے والے شخص کی باقیات برآمد کر لیں.
ویب ڈیسک: ضلع مردان پولیس کی کارروائی کے دوران تھانہ ہوتی کی حدود میں 2 سال قبل قتل ہونیوالے شخص کی باقیات برآمد کر لی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق 2 سال قبل صدی خیل مایار کے رہائشی مختیار علی لاپتہ تھے ۔
اس حوالے سے تھانہ ہوتی پولیس نے سائنسی خطوط پر کارروائی کرتے ہوئِے ملزمان اشتیاق ، محمد جمال، محمد یوسف اور اسامہ گرفتار کر لئے۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ ملزمان نے اعتراف جرم اور نشاندہی پر ہیلتھ اور پولیس نے رنگ روڈ کرکنڑو میں دفن شدہ شخص کی باقیات برآمد کر لی۔
یاد رہے کہ مبینہ ملزمان نے دو سال قبل مقتول کو قتل کرکے اس جگہ دفنا دیا تھا۔
پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ مقتول اور ملزمان کے درمیان مستورات تنازعہ بیان کیا جاتا ہے۔ مقتول کی بیوی کے رپورٹ پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی