عمر ایوب کا استعفیٰ

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے اراکین قومی اسمبلی نے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا استعفیٰ نہ منظور کرنے کی سفارش کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ قرار داد کے ذریعے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا،اراکین نے عمر ایوب کا استعفیٰ قبول نہ کرنے اور خدمات سرانجام دیتے رہنے کی سفارش کی۔
اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی خبروں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بانی اور تاحیات چیئرمین عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
قرارداد میں کہا گیا پاکستان تحریک انصاف میں کسی قسم کے فارورڈ بلاک بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،تحریک انصاف کے تمام ممبران عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔

مزید پڑھیں:  15سال کوما میں رہنے والی خاتون فاخرہ دم توڑ گئی