جنید اکبر مستعفی

پی ٹی آئی میں دوسرا بڑا استعفیٰ،رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کور کمیٹی سے مستعفی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے بعد دوسرا بڑا استعفیٰ بھی آگیا ،پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارٹی کی کور کمیٹی سے مستعفی ہو گئے۔
اپنے بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی فیصلوں میں کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ ہی بانی چیئرمین تک رسائی ہے، صرف چند مخصوص لوگ بانی چیئرمین سے ملنے جاتے ہیں، لیکن وہ لوگ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیتے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بانی سے ملنے کیلئے جانے والے لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں، ہمیں صرف یہ بتا دیا جاتا ہے کہ موجودہ پارٹی پالیسی بانی چیئرمین کی ہے۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ بدقسمتی یہی ہے کہ سارے فیصلوں کے بینیفشری یہی لوگ، ان کے خاندان کے افراد اور دوست ہیں۔
ایم این اے جنید اکبر نے پارٹی کی کور کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ان کا گھر ہے، وہ نہ کسی گروپ کا حصہ ہیں اور نہ بنیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں 14 سے زائد سی ٹی ڈی آپریشنز میں 124 دہشتگرد ہلاک