مزید 18فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، غزہ میں مزید 18فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں اور بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 18فلسطینی شہید ہو گئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق رفح کے علاقے المواسی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 11فلسطینی شہید جبکہ 40زخمی ہو گئے۔
وسطی غزہ اور دیرالبلاح میں 4جبکہ نصیرات کیمپ میں اسرائیلی بم باری سے سول ڈیفنس کے 3ارکان شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے علاقے شجائیہ میں تیسری مرتبہ چڑھائی کر کے فلسطینیوں کو انخلا کے احکامات دے دیے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ پر چاروں سمت چڑھائی کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جس میں اب تک 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قیامت خیز گرمی سے کراچی میں 968افراد لقمہ اجل بن گئے