جوبائیڈن کا انکار

جوبائیڈن کا صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر نکلنے سے انکار

ویب ڈیسک: ڈیموکریٹ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے تحفظات کے باوجود امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر نکلنے سے انکار کردیا ہے۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ جوبائیڈن کی مایوس کن پرفارمنس کی وجہ سے قیادت انہیں بطور صدارتی امیدوار تبدیل کرنے کی بات کرنے لگی ہے۔
پارٹی رہنمائوں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی سامنے آیا کہ ان کی جگہ ڈیموکریٹ پارٹی کو کنونشن میں کسی نئے اور مضبوط امیدوار کو سامنے لانا چاہیے، تاہم بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ وہی امیدوار رہیں گے۔
مباحثے کے بعد ڈیموکریٹ گروپ میں ہلچل مچی ہوئی تھی تاہم جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ وہ ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے اگلا مباحثہ کرنے کے منتظر ہیں۔
پہلے مباحثے میں بعض خامیوں کی وجہ سے بعض ڈیموکریٹس کی جانب سے جو بائیڈن پر تنقید کی جا رہی تھی کہ وہ اگلا الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اور ان کی عمر شاید اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ اگلے چار سال صدارتی ذمہ داریاں نبھا سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، غزہ میں مزید 18فلسطینی شہید