ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل

ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل آج : دو ناقابل شکست ٹیمیں ٹکرائیں گی

ویب ڈیسک: ٹی 20ورلڈ کپ 2024کے فائنل میں آج دو ناقابل شکست ٹیمیں ٹکرائیں گی ،کوالیفائی کرنے والی جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں میں کوئی میچ نہیں ہاری ہیں۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایونٹ کا فائنل آج بارباڈوس میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہو گا۔
ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں کامیاب ہونے کے بعد ناقابل شکست رہتے ہوئے دوسری ناقابل شکست ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی۔
دوسری جانب فائنل معرکے کے دوران بارش بھی اپنا رنگ جمانے کیلئے تیار ہے، بارباڈوس میں ہفتے اور اتوار کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بارباڈوس میں صبح سے شام 6بجے تک بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے لیے اتوار کو ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، اس دن بھی بارباڈوس میں بارش کا امکان ہے۔
اگر فائنل مکمل نہ ہوسکا تو انڈیا اور جنوبی افریقا مشترکہ چیمپئن قرار پائیں گے۔

مزید پڑھیں:  آئِی ایم ایف مطالبہ پورا، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری