افغانستان کے اندر حملے کی مخالفت

پی ٹی آئی اتحاد نے افغانستان کے اندر حملے کی مخالفت کردی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی اتحاد نے پاکستان کی طرف سے افغانستان کے اندر حملے کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مزید جنگ اور خرابی کے ہم متحمل نہیں ہو سکتے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان سے دہشتگردی ہوئی تو جواب دیں گے۔
وزیردفاع کے بیان کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامی اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ کسی اور ملک کے اندر مداخلت نہ کی جائے۔
اس حوالے سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان دیا افغانستان کے اندر حملہ کریں گے پاکستان مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا افغانستان کے اندر حملے کا مطلب پورے خطے کو جنگ میں دھکیلنا ہے۔
اسد قیصر کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ ہماری خارجہ پالیسی ہے کہ نہ کہیں مداخلت کریں گے نہ کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کی معیشت کی بنیاد افغانستان پر ہے، پی ٹی آئی کے افغانستان سے اچھے تعلقات استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9مئی میں ملوث 31ملزمان کی عبوری ضمانت منظور