بجلی و گیس کی قیمتیں

آئی ایم ایف کا بجلی و گیس کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف نے وفاقی بجٹ میں ٹیکس چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے 10جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا ۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کی معیشت کیلئے ضروری قرار دیا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف یکم جولائی سے پیشگی اقدامات کے تحت قیمتوں میں اضافے اور بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا کے فیصلے پر فوری عمل درآمد چاہتا ہے۔
نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کو کنٹرول کیا جائے اور نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عمل درآمد کیا جائے۔
آئی ایم ایف کے وفد کاجولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  آئِی ایم ایف مطالبہ پورا، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری