فنانس ترمیمی بل

فنانس ترمیمی بل صدر مملکت کو ارسال ،آج دستخط کا امکان

ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے فنانس ترمیمی بل 2024صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کردیا گیا جس پر آج دستخط کئے جانے کا امکان ہے ۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق بل اورمتعلقہ دستاویزات پر وزیر اعظم شہباز شریف کے بھی دستخط ثبت ہیں،صدرمملکت کی توثیق کے بعد فنانس ترمیمی بل یکم جولائی سے نافذ ہوگا۔
ذرائع کہتے ہیں کہ فنانس بل پر صدر مملکت کی طرف سے آج دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔
صدر کی توثیق کے بعد فنانس ترمیمی بل یکم جولائی سے نافذ ہوجائے گاجبکہ بعض ٹیکس اقدامات 16 جون سے نافذ ہوں گے۔
قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ فائنانس بل 2024 گزشتہ روز منظور کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں:  شہر قائد میں شدید گرمی کا راج، شہریوں کا برا حال