احتجاج میں پھنسا مریض

نوشہرہ :لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج میں پھنسا مریض دم توڑ گیا

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف جاری احتجاج کے باعث ٹریفک میںپھنسا مریض دم توڑ گیا ، مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج، رشکئی کا علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔
نوشہرہ کے علاقے رشکئی میں 22گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف حتجاج کئی گھنٹے سے جاری ہے ،ایس ایچ او رشکئی کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیے مگر مظاہرین نے روڈ کھولنے سے انکار کردیا۔
احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے پتھرا ئواور ہوائی فائر نگ کی گئی جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسوگیس شیلنگ کی۔
ایس ایچ او نے بتایاکہ احتجاج کے دوران نوجوان سے پستول برآمد کرلی گئی،6 گھنٹے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ اور موٹر وے بلاک ہونے سے مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔
احتجاج کے دوران ٹریفک میں پھنسا ایک مریض بھی مبینہ طور پر جاں بحق ہوگیا۔
ڈی پی او نوشہرہ اظہر خان کے مطابق قانون ہاتھوں میں لینے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سندھ بجٹ کی منظوری، گورنر سندھ نے دستخط کر دیئے