آتشزدگی واقعہ کا نوٹس

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کاآتشزدگی واقعے کا نوٹس ،رپورٹ طلب کرلی

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے نوتھیہ میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آتشزدگی کے وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ غفلت یا کوتاہی کی صورت میں متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے آتشزدگی واقعے میں ہونے والے مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  محکمہ پی ڈیلیو ڈی ختم، منصوبے متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کو منتقل