آپریشن عزم استحکام مسترد

جماعت اسلامی نے آپریشن عزم استحکام کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی نے آپریشن عزم استحکام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ملک، عوام اور فوج کے لیے نقصان دہ ہوگا۔
جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم نے منصورہ لاہور میں دو روزہ لیڈر شپ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایسی لابیز ہیں جو پاکستان افغانستان کو لڑانا چاہتی ہیں۔
آپریشن عزم استحکام سے پہلے بھی آپریشنز کئے گئے ،بیرونی طاقتوں کی ایما پر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کیا گیا، دہشت گردی کے اسباب کا جائزہ لینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے رہنمائوں کی مشاورت کے بعد کہا ہے کہ افغانستان کے اندر آپریشن کے حکومتی حامی خطے کو جہنم بنانا چاہتے ہیں۔
جماعت اسلامی کے ایک بیان کے مطابق مشاورت میں کہا گیا کہ افغانستان سے مذاکرات اور تعلقات میں مثبت پیش رفت کی حمایت کریں گے۔
بیان میں یاد دلایا گیا کہ پرویز مشرف کے امریکی جنگ میں شمولیت سے مغربی سرحد عدم استحکام سے دوچار ہوئی، خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں آٹا پھر مہنگا ہونے لگا، قیمت 2 ہزار ہو گئی، عوام پریشانی کا شکار