بھرتیاں کالعدم قرار

سندھ حکومت کی 54ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدم قرار

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سندھ حکومت کی اگست 2023کے اشتہارات کے مطابق کی گئی 54ہزار سے زائد بھرتیوں کو کالعدم قرار دے دی گئیں ۔
سندھ ہائیکورٹ نے گریڈ ایک سے 15پر 54 ہزار سے زائد بھرتیوں کے کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اگست 2023کے اشتہارات کے مطابق کی گئی بھرتیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مستقبل میں واک ان انٹرویو کی بنیاد پر بھرتیاں نہیں کی جائیں گی، سندھ حکومت بھرتیوں سے متعلق بنائے گئے قوانین کے مطابق نئی بھرتیاں یقینی بنائے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے چار اور پانچ سے 15 کی پوسٹیں ضلعی بنیادوں پر پر کی جائیں۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم نے اگست 2023 میں ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیوں کو چیلنج کیا تھا اور سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر حکم امتناع جاری کر رکھا تھا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی انتخابات کامعاملہ سپریم کورٹ پرکیوں ڈالاجارہاہے؟ چیف جسٹس