1501150 wazirkhan 1547210776 288 640x480 2

مشیر اطلاعات اجمل وزیر کی آٹے کی ترسیل،پٹرول کی قلت، کوویڈ پالیسی اور ٹڈی دل آپریشن پر میڈیا بریفنگ

اسلام آباد : مشیر اطلاعات اجمل وزیر کی میڈیا بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع سمیت صوبے کے تمام متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے،ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، کرک، ہنگو، بنوں، کوہاٹ، لکی مروت، اورکزئی، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، خیبر، باجوڑ، پشاور اور ضلع نوشہرہ میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری ہے،ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ‏ 80 ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے 15 اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں،محکمہ زراعت،پی ڈی ایم اے، پاک آرمی اور ضلعی انتطامیہ پر مشتمل ٹیمیں ٹڈی دل کی سرولنس اور کنٹرول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں،سات جون تک 46441.5 ایکٹر اراضی پر اسپرے مکمل ہو گیا ہے،3812418 ایکٹراراضی پر سروے بھی مکمل ہو گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ میں ہےاور صورت حال کومسلسل مانیٹر کررہی ہے،عوام سے گزارش ہے کہ اپنے علاقہ میں ٹڈی دل کی موجودگی کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 یا محکمہ زراعت کو03481117070 پر بھی دیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی کوریا :فیکٹری میں آگ لگنے سے 20ملازمین جھلس کرہلاک

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی محمود خان کی زیرصدارت ٹاسک اجلاس میں صوبے کے ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے، اجلاس میں کورکمانڈر پشاور، صوبائی وزراء سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی،تدریسی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے یکساں پالیسی گائیڈ لائنز جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ تدریسی ہسپتالوں کو اپنی سطح پر استعداد کار بڑھانے کے لئے ٹائم لائینز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کوویڈ پالیسی پر بہتر انداز میں عمل درآمد کے لئے محمکہ صحت اور تدریسی ہسپتالوں کے درمیان روابط بڑھانے اور اشتراک کار کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں ایس او پیز پر عمل درآمد کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا،
وزیراعلی کے واضح احکامات ہے جہاں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہورہا وہاں دوبارہ لاک ڈاون کیا جائے.

اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت کا شعبہ کھولنے سے پہلے ایس او پیز کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائیگی۔ سیاحت کے ایس او پیز رابطہ کمیٹی میں وزیراعظم عمران کو پیش کئے جائینگے، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کے لئے ایس او پیز تیار کئے گئے تاہم کھولنے کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائیگا۔.

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، بین الصوبائی چور گروہ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں آٹے کا مسئلہ وزیر اعلی خیبر پختون خوا نے وزیر اعظم عمران خان کیساتھ اٹھایا ہے، آٹے کی ترسیل میں تمام رکاوٹیں ختم کی گئی ہے،مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ اور متعلقہ محکمے ایکشن میں ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ حرکت میں ہے، پٹرول کامسئلہ ختم کرنے کے لیے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز سیکرٹری پیٹرولیم سے رابطے میں ہے، باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور سے اوورسیز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ہر ہفتے پشاور کے لئے 48 پروازوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے اور یہ تعداد مزید بڑھائی جائیگی۔

15 اپریل سے 2 جون تک 29 پروازوں کے زریعے 5670 مسافر پشاور ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں،تقریبا 40 میتیں بھی پشاور ائیرپورٹ پہنچادی گئی ہے،پشاور وزیراعلی کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو باحفاظت وطن پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے.