بلوچستان میں بارشیں

بلوچستان میں بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ و حادثات میں‌ 6 افراد جاں بحق

بلوچستان میں بارشیں ، لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک روانی متاثر، مختلف واقعات میں‌6 افراد جاں‌بحق.
ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد شاہراہیں بند جبکہ گاڑیاں پھنس گئیں، مشرقی بلوچستان میں کوہ سلیمان رینج کے علاقے کو طوفانی بارشوں نے اپنی پلیٹ میں لے لیا۔
5 روز سے بلوچستان میں ہونیوالی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔
کوہ سلیمان رینج میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی جس سے کوئٹہ، چمن، ژوب مغل کوٹ سیکشن پر کوہ سلیمان کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں بارشیں اس قدر ہوئیں کہ صوبہ کو خیبرپختونخوا سے ملانے والی این 70 ہائی وے بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔
پی ڈی ایم اے حکام کی جانب سے پشاور، سوات، اسلام آباد اور پنڈی سے آنے والی ٹریفک کو ڈی آئی خان پر روکنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، مری، گلیات، گوجرانوالہ، نارووال ، سیالکوٹ، بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، سوات خضدار، آواران، لسبیلہ اور آزاد کشمیر میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے دائردرخواست پر فریقین سے جواب طلب