غیر ملکی طلبہ

غیر ملکی طلبہ کی کمی، 4 برطانوی جامعات خسارے کا شکار

غیر ملکی طلبہ کی کمی کے باعث برطانوی جامعات کے سر پر دیوالیہ ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
ویب ڈیسک: غیر ملکی طلبہ کی برطانوی جامعات میں کمی سے ان یونیورسٹیوں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یارکشائر کی 10 میں سے 4 جامعات خسارے میں چلی گئیں جبکہ کچھ نے مجبورا کورسز کم کر دیئے۔
سروے رپورٹ کے مطابق سال رواں اعلیٰ تعلیم کی درخواستیں دینے والے دیگر ممالک کے طلبہ کی تعداد میں 27 فیصد کمی آئی ہے۔
گزشتہ سال برطانوی حکومت کی جانب سے دوسرے ممالک سے آنے والے طلبہ کیلئے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے اس حوالے سے قوانین مزید سخت کر دی تھیں جبکہ امیگریشن قوانین میں سختی کی وجہ سے غیر ملکی طلبا کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل : چاروازگئی کے مقام پر بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا