انسداد پولیو مہم

انسداد پولیو مہم کا ملک بھر میں کل سے آغاز، تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک: انسداد پولیو مہم کا ملک بھر میں کل سے آغاز ہونے جا رہا ہے۔ 7 جولائی تک جاری رہنے والی مہم تمام صوبوں کے 38اضلاع میں جاری رہے گی۔
انسداد پولیو مہم 27 اضلاع میں مکمل جبکہ 11 اضلاع میں جزوی طور پر چلائی جائے گی ۔ اس دوران 5 سال تک کی عمر کے 90 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں صوابی ، سوات، ٹانک ، شمالی وزیرستان ، بنوں اور لکی مروت سمیت 16 اضلاع بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پنجاب کے 6 اضلاع، بلوچستان کے 16 اضلاع جبکہ سندھ کے 7 اضلاع میں خصوصی پولیو مہم چلائی جائے گی۔
اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس سے نجات کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
عوام کو چاہئے کہ وہ پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر ان کو معذوری سے بچانے میں کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں:  سورج سوا نیزے پر ، بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی کا راج