دہشتگردی کیخلاف شدت

دہشتگردی کیخلاف شدت کے ساتھ آپریشن ناگزیر ہے، خواجہ آصف

دہشتگردی کیخلاف شدت کے ساتھ آپریشن کی ضرورت ہے، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی فوج نہیں حکومت کی ضرورت ہے۔
ویب ڈیسک: دہشتگردی کیخلاف شدت کے ساتھ آپریشن کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر کیخلاف شدت کے ساتھ آپریشن کی ضرورت ہے، دہشت گردی واقعات میں گزشتہ ایک سال میں جو شدت آئی ہے اس کے بعد نئی صف آرائی کی ضرورت تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران آپریشن سے کوئی نقل مکانی نہیں ہو گی بلکہ آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا ماضی میں کیے جانے والے فوجی آپریشنز کے بعد ملک میں دہشتگردی دوبارہ بڑھنے کی توقع نہیں تھی لیکن بدقسمتی سے ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا اس لیے آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں حکومت کی ضرورت ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا امید تھی کہ افغان حکومت ہم سے تعاون کرے گی مگر افغان طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آئے۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی کی کارروائی، کراچی میں‌ٹی ٹی پی کے سہولت کار گرفتار