محکمہ پی ڈیلیو ڈی ختم

محکمہ پی ڈیلیو ڈی ختم، منصوبے متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کو منتقل

محکمہ پی ڈیلیو ڈی ختم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم نے محکمہ کے تحت جاری منصوبے متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کو منتقل کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
ویب ڈسیک: وزیراعظم شہباز شریف نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملکی خزانےکو نقصان پہنچانے والے اداروں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
محکمہ پی ڈیلیو ڈی ختم کرنے کے حکم کے ساتھ ہی وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا محکمہ کے تحت جاری منصوبے متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں سے مکمل کروائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری تعمیر و مرمت کے لیے بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ تیاری میں ایک طرف عالمی مالیاتی ادارے کا دباؤ ہے تو دوسری جانب عوامی توقعات ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنشن اصلاحات منظور، اہلخانہ 10 سال تک مستفید ہو سکیں گے