نائیجیریا میں خود کش دھماکے

نائیجیریا میں خود کش دھماکے، 18 سے زائد افراد ہلاک

نائیجیریا میں خود کش دھماکے، 18 سے زائد افراد ہلاک ، درجنوں زخمی، خود کش حملوں میں بڑوں اور بچوں کے علاوہ حاملہ خواتین بھی ہلاک ہوئیں۔ رپورٹ
ویب ڈیسک: نائیجیریا میں خود کش دھماکے، 18 سے زائد افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ ان ہونے والے خود کش حملوں میں اب کی بار بڑوں اور بچوں کے علاوہ حاملہ خواتین بھی جاں سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
ذرائع کے مطابق نائیجیریا کے صوبے بورنو میں متعدد مقامات پر خود کش حملے ریکارڈ کئے گئے ہیں جن میں 18 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ ان حملوں کو خانہ جنگی کی وارداتیں قرار دیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق جائِجریا کا علاقہ بورنو کالعدم تنظیم بوکو حرام کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، خودکش حملہ آوروں نے تدفین اور شادی کی تقریب کے علاوہ ایک ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم بوکو حرام کی سرگرمیوں اور خانہ جنگی کے حوالے سے صوبہ بورنو 15 سال سے انتہائی نامساعد و مخدوش حالات کا سامنا کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ یہ خودکش حملے مختلف مقامات پر ہوئے۔ تازہ خود کش حملوں میں بڑوں اور بچوں کے علاوہ حاملہ خواتین بھی نشانہ بنیں۔ ہسپتال انتطامیہ کی جانب سے چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئِی ایم ایف مطالبہ پورا، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری