انسداد پولیو مہم شروع

ملک بھر کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع، سیکورٹی انتظامات مکمل

ویب ڈیسک: ملک بھر کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 95 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
7 جولائی تک بلوچستان کے 16، خیبرپختونخوا کے 11، سندھ کے 8، پنجاب کے 5 اضلاع اور اسلام آباد کی مخصوص یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔
بلوچستان میں پولیو کیسز کی تشخیص اور 40 سے زائد اضلاع کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس سامنے آیا ہے جس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اس وجہ سے پولیو سے بچاؤ کی مہم کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے آغاز کر دیا گیا۔
پولیو مہم 41 اضلاع میں چلائی جائے گی جس میں سے 11 اضلاع میں جزوی مہم ہوگی۔
خیبرپختونخوا میں بھی آج سے انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے، پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم یکم سے 5 جولائی تک جاری رہے گی۔
انسداد پولیو مہم صوابی،سوات، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان میں چلائی جائے گی، حکام کے مطابق مجموعی طور پر 12 لاکھ 99 ہزار بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم کیلے 9900 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹیم ہارتی ہے تو بہت سی جگہوں پر غلطی ہوتی ہے،محمدرضوان