Govt decides to change NAB Chairman

نیب کی مشیرصحت ڈاکٹرظفرمرزا اور سابق وفاقی وزیر صحت عامرکیانی کیخلاف ضابطگیوں کی تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وفاقی وزیر صحت عامرکیانی کے خلاف انکوائری کی منظوری ‏دے دی۔ مشیرصحت ڈاکٹرظفرمرزا کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی بھی منظوری دے دی۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ،جس دوران ‎چیئرمین نیب نے سابق وفاقی وزیر صحت عامرکیانی کے خلاف انکوائری کی منظوری ‏دے دی ، جبکہ مشیرصحت ڈاکٹرظفرمرزا کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی بھی منظوری دے دی گئی ۔علاوہ ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسروں کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی،جبکہ سی ڈی اے افسروں کے خلاف کرپشن کی انکوائری کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی نااہلی کیخلاف زیرالتوا اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر