ایل پی جی کی قیمت

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیاگیا ۔
حکومت کی جانب سے ماہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت 234 روپے 72 پیسے مقرر کر دی گئی ،اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
جولائی کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ جون میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 2 ہزار 7 سو 68 روپے کا تھا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں خطرناک ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی