دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا

جلالہ پل کے قریب ہونیوالا دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا ،ڈی پی او مردان

ویب ڈیسک: ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے کہا ہے کہ تخت بھائی جلالہ پل کے قریب ہونے والا دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا ۔
انہوں نے کہا کہ دھماکہ تیز رفتار رکشے کے قریب ہوا جس میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ دھماکے کے قریب پولیس کی گاڑی موجود تھی۔
ظہور بابر آفریدی کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹربیونل تبدیلی کیس، تحریک انصاف کو دلائل کیلئے 9اکتوبر تک مہلت