شاہ محمود قریشی طلب

9 مئی کیس، عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے طلب کرلیا

ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے طلب کر لیا ۔
تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کو طلب کیا ہے، پی ٹی آئی رہنما کی طرف سے رانا مدثر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
استدعا کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے لاہور میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے رانا مدثر ایڈووکیٹ کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
اس حوالے سے عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 8 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاون، 3 اہم رہنما گرفتار