اہلکار خودکشی

ہنگو پولیس ٹریننگ سنٹر میں اہلکار نے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک: ہنگو پولیس ٹریننگ سنٹر میں ہری پور سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق خودکشی کی وجوہ تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج میں خودکشی کرنے والا باسط علی لوئر کورس میں تربیت حاصل کر رہا تھا،کسی بات پر دل برداشت ہوکر خود کو گولی ماردی۔
باسط علی نے ہری پورکے متعدد پولیس اسٹیشنز میں خدمات انجام دی تھیں۔
پوسٹ مارٹم کے بعد ہنگو میں باسط علی کی نمازِ جنازہ پڑھائی گئی بعد میں میت کو تدفین کے لیے ہری پور بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  شرپسندوں کی ایک اور کارروائی، ضلع کرم میں پولیس اہلکار اغوا