رین ایمرجنسی نافذ

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں:راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک: اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی غائب جبکہ روالپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھاربارش کے بعد لاہور اور گوجرانوالہ میں شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔
رات گئے ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران 100فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی، متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔
روالپنڈی میں نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5فٹ، گوالمنڈی پل پر پانی کا بہائو 4فٹ تک پہنچ گیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں 30 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔
مختلف شہروں میں آزاد کشمیر میں سماہنی، میرپور، ڈڈیال، جاتلاں اور منگلا میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج آزاد کشمیر، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ 07 جولائی تک پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورت حال کاامکان ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹربیونل تبدیلی کیس، تحریک انصاف کو دلائل کیلئے 9اکتوبر تک مہلت