چین میں ہوا کے بگولوں

چین میں ہوا کے بگولوں سے تباہی، 5 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: چین میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی، اس دوران 5 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مشرقی چین کے ایک ٹاؤن میں تباہی مچاتے ہوئے ہوا کے بگولوں نے پورا انفرا سٹرکچر درہم برہم کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ہوا کے ان طاقتور بگولوں کی وجہ سے زخمی ہوئے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہوا کے بگولوں کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس سے درخت بھی جڑ سے اکھڑ گئے اور گھروں کی چھتیں بھی ہوا میں اڑ گئیں۔ 2800 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔
اس قدر شدید طوفان کے بعد علاقے سے ملبہ ہٹانے سمیت دیگر امدادی کارروائیوں کیلئے انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی ہوا کے بگولے نے چین کے جنوبی شہر گوانگژو میں تباہی مچائی تھی۔ اس دوران بھی لاتعداد مکانات تباہ اور انفراسٹرکچر مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا تھا.
موجودہ واقعہ میں ان ہوا کے بگولوں کی طاقت کا انداز لگانا مشکل نہیں کیونکہ اس سے پورے کی پوری عمارت ہی خزاں‌رسیدہ پتوں کی طرح ہوا میں اڑنے لگی.

مزید پڑھیں:  بورس جانسن نے نیتن یاہو پر جاسوسی کا الزام لگا دیا