غلاف کعبہ کی تبدیلی

غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور عمل سال کے آغاز کیساتھ ہی شروع

ویب ڈیسک: غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور عمل نئے اسلامی سال کے آغاز کیساتھ ہی شروع ہو گیا جسے دیکھنے کیلئے مقامی اور دیگر لوگ زمڈ آئے۔
ذرائع کے مطابق مسجد الحرام میں روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔ کسوہ فیکٹری سے غلاف کعبہ مسجد الحرام منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ 13 سو کلو گرام وزنی غلاف کعبہ پر 20 ملین ریال لاگت آئی ہے جبکہ غلاف کعبہ کی تیاری میں 159 کاریگروں نے حصہ لیا۔
غلاف کعبہ 670 کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے جس پر 120 کلو سونا ، ایک سو کلو گرام چاندی سے آیات قرآنی آیت کو کندہ کیا گیا ہے۔
نئے اسلامی سال کے آغاز کیساتھ ہی غلاف کعبہ کی تبدیلی کا آغاز ہوتا ہے اور ہر سال اسی روز خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کیا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کے موقع پر مسجد الحرام میں ہزاروں کی تعداد میں نمازی اور زائرین موجود تھے اور وہ اس روح پرور تقریب کا حصہ بنے۔
یاد رہے کہ غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے ایک ہزار کلو گرام خام ریشم استعمال ہوتا ہے جسے کمپلیکس کے اندر کالا رنگ دیا جاتا ہے، کپڑے کی تیاری کے حوالے سے جدید ترین مشینیں موجود ہیں۔
یہاں دیگر مشینیں قرآنی آیات کی کڑھائی، آیات اور دعاؤں کے لیے کالا اور سادہ ریشم تیار کرتی ہیں جن پر آیات پرنٹ کی جاتی ہیں اس طرح سونے اور چاندی کے دھاگوں سے کشیدہ کاری بھی کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  ذہنی مفلوج لوگ سرکاری ملازمین کا جلوس لا کر پنجاب پر حملہ آور ہوتے ہیں