محرم الحرام کے دوران

محرم الحرام کے دوران تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہے گی

محرم الحرام کے دوران تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، امام بارگاہوں کے قریب بنیادی مراکز صحت بھی قائم ۔
ویب ڈسیک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں محرم الحرام کی مناسبت سے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت کے حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محرم کے ایام میں صوبے میں بنیادی مراکز صحت سمیت تمام ہسپتال کھلے رہیں گے، امام بارگاہوں کے قریب بنیادی مراکز صحت سمیت تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ رہے گی۔
ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم کے قیام کا فیصلہ کرنے سمیت محکمہ صحت حکام کی جانب سے تمام ہسپتالوں کو ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سپورٹنگ سٹاف کی حاضری یقینی بنانے ، تمام مراکز صحت کی ایمرجنسی میں طبی الات کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہسپتال سربراہان کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران ہسپتال، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔
یاد رہے کہ محرم الحرام کے ایام میں سیکورٹی صورتحال قابو کرنے سمیت محکمہ صحت کی اجنب سے بھی بہترین اقدامات کئے جاتے ہیں. سبیل لگانے سمیت جابجا بنیادی مراکز صحت کی موجودگی سے عزاداروں سمیت ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی سہولت رہے گی.

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع،412افراد گرفتار