جنوبی وزیرستان بم دھماکہ

جے یو آئی ف جنوبی وزیرستان کے امیر مولانا عبد اللہ کی گاڑی پربم دھماکہ

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام (ف ) جنوبی وزیرستان کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ وزیر کی گاڑی قریب بم دھماکہ ہواہے جس میں مولانا عبد اللہ محفوظ رہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا کالوشہ کے مقام پر جے یو آئی رہنما کی گاڑی کے قریب ہوا، دھماکے کے وقت مولانا عبداللہ وزیر گاڑی میں موجود تھے۔
بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا،دھماکے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے ، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔
واضح رہے گزشتہ ماہ ضلعی امیر مولانا مرزا جان بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔
مولانا عبداللہ کو ان کی جگہ قائم مقام امیر تعینات کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست