بچے ڈوب کر جاں بحق

مردان :2بچے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ،نعشیں نکال لی گئیں

ویب ڈیسک: مردان پلوڈھیری نہر میں 2بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ،نعشیں نکال لی گئیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ رستم پلو ڈھری نہر اپر سوات میں پیش آیا جہاں دو بچے پانی میں ڈوب گئے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو کی غوطہ خور ٹیمیں فوری طورپر موقع پر پہنچ گئیں اور بچوں کی تلاش کے لئے سرچ آپیریشن شروع کردیا ۔
کافی جدوجہد و تلاش کے بعد بچوں کی نعشیں نکال لی گئیں جن کی شناخت 10سالہ عثمان اور 9سالہ دختر الف جان کے نام سے ہوئی ۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دونوں بچے آپس میں چچا زاد تھے ،آپریشن میں مقامی لوگوں نے بھی حصہ لیا ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بہنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ