ٹی ایل پی دھرنا

ٹی ایل پی کا فیض آباد میں دھرنا،نیتن یاہو کو دہشتگردقرار دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کا فیض آباد کے مقام پردھرنا ، شرکاء نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
تحریک لبیک کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے لیاقت باغ سے فیض آباد تک مارچ بھی کیا گیا۔
مارچ کے اختتام پر دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا ۔
امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی کی قیادت میں جاری دھرنے میں تحریک لبیک کے کارکن بڑی تعداد میں فیض آباد پہنچ گئے ہیں۔
حافظ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا ،اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری بائیکاٹ کیے جانے تک فیض آباد پربیٹھیں گے۔
حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ کہ فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچائی جائے، نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج، ریڈزون کی سکیورٹی رینجرزکے حوالے کرنے کا فیصلہ