فلور ملز ہڑتال موخر

فلور ملز اور حکومت میں ڈیڈلاک کا خاتمہ، ہڑتال موخر

ویب ڈیسک: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک کا خاتمہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 10روز کے لئے موخرکر دی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی میں شامل چیئرمین ایف بی آراور4وفاقی وزرا نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر تحفظات سے آگاہ کیا۔
چیئرمین ایف بی آر نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر اتفاق کیا جس پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال موخر کرنے کے لئے حکومت کی بات مان لی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے جمعرات کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو بلا لیا، حکومتی کمیٹی سے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے بارے اتفاق رائے سے اجلاس ہو گا۔
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ ہڑتال ختم نہیں 10روز کے لیے موخر کی جا رہی ہے۔
حکومتی کمیٹی نے تین روز بعد ہماری بات سے اتفاق کیا، آئندہ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر فیصلہ ہو گا۔

مزید پڑھیں:  تھانہ آئی نائن میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار