بجلی کا فی یونٹ

بجلی کا فی یونٹ 48روپے 84پیسے تک پہنچ گیا ،نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: حکومت نے بجلی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48روپے 84 پیسے تک پہنچ گیا۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن پاور ڈویژن نے جاری کیا،گھریلوصارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافہ کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ200یونٹ تک والے گھریلو صارفین کو صرف 3 ماہ کے لیے اس اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48روپے 84 پیسے تک پہنچ گیا۔
ماہانہ201سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26روپے، ماہانہ 301سے 400یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے ہوگیا۔
ماہانہ401سے 500یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے 41.36روپے، ماہانہ 501سے 600یونٹ کا ٹیرف6.12 روپے اضافے سے 42.78 روپے کا ہو گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 601سے 700یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے43.92روپے اور ماہانہ 700یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 48.84 روپے ہوگیا۔
ٹیکسوں کو ملاکر سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت مزید بڑھ جائے گی۔
ماہانہ 50یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے ایک یونٹ 3.95روپے اور ماہانہ 51سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے ایک یونٹ 7.74روپے رہے گا۔

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں کشتی الٹ گئی، 100 سے زائد افراد لاپتہ، ہلاکتوں کا خدشہ