ملک بھر میں بارشوں کی خوشخبری

ملک بھر میں بارشوں کی خوشخبری، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بارشوں کی خوشخبری محکمہ موسمیات کی جانب سے سنا دی گئی۔ اس کے ساتھ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جانے لگا ہے جس کیلئے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے چاروں صوبوں کے مختلف اضلاع میں آج بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں سمیت اسلام آباد، سندھ، پنجاب، بلوچستان سمیت ملک بھر میں بارشوں کی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں بالائی علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہونیوالی بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہیں بارش کا پانی سڑکوں اور گلی محلوں میں بھی تیرنے لگا۔
اتوار کو ژوب اور بارکھان میں مون سون جبکہ رات گئے ہرنوئی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ژوب اور بارکھان سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بارشوں کے ساتھ ہی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے جس کے لئے پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہونیوالی بارشوں سے گھروں‌کی چھتیں گرنے سمیت مختلف حادثات کے دوران کئی قیمتی جانیں‌ضائع ہوئیں.
ماہرین اس سے قبل کہہ رہے تھے کہ اب کی بار مون سون بارشیں زیادہ ہونے کا امکان ہے . اس لئے حفاظتی اقدامات زیادہ اٹھانے کی ہدایت کی گئی تھی. اب کی بار ایک بار پھر اس جانب زور دیا جا رہا ہے کہ حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں.

مزید پڑھیں:  خیبر میں پولیس کارروائی کی ذمہ داری وفاق پر ڈالنا شرمناک ہے،ایمل ولی