پیپلزپارٹی کی مخالفت

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کی پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت

ویب ڈیسک: حکمرا ن جماعت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بھی تحریک انصاف پر پابندی کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کر دی ۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے قیادت کو کھل کر فیصلے کی مخالفت کرنے کی تجویز دی۔
پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں کی جانب سے عطا تارڑ کے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے بیان پر تعجب کا اظہار بھی کیا گیا ۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے کا علم نہیں، ہماری جماعت حکومت کے فیصلے کو سپورٹ نہیں کرتی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کھل کر پابندی کے فیصلے کی مخالفت کی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں نوجوان کی ذبح شدہ نعش برآمد