ایچ آر سی پی

ایچ آر سی پی نے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا

ویب ڈیسک: انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی)نے تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کو غیرآئینی قرار دے دیا۔
اس حوالے سے ایچ آر سی پی نے حکومتی فیصلے کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے سیاسی افراتفری کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
ایچ آر سی پی نے مزید کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کو ترجیح بنائے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، اس پر پابندی کے فیصلے کو فوری واپس لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں مقدمہ درج کرے گیْ پی ٹی آئی اور پاکستان ایک ساتھ نہیں رہ سکتے ۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور سابق صدر عارف علوی کے خلاف بھی آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے ریفرنس دائر کرے گی۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر بمباری، سرحد پر صیہونیوں کا حملہ پسپا