فسطائیت کی مثال

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ فسطائیت کی مثال ہے، امیر جماعت اسلامی

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی پاکستان نے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کو فسطائیت کی مثال قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47پر بننے والی حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ فسطائیت کی مثال ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ جمہوری معاشروں میں ایسے فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں، اس ملک میں آئین بھی ہے اورعدالتیں بھی موجود ہیں ۔
امیر جماعت کا کہنا تھا کہ صرف آمرانہ سوچ پر یقین رکھنے والی جماعتیں ہی ایسے غاصبانہ فیصلے کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے کے نتیجے میں ملک مزید افرا تفری پھیلنے کا خدشہ ہے ۔

مزید پڑھیں:  صوبائی حکومت علاقائی کھیلوں کے فروغ کیلیے اقدامات کر رہی ہے، عاقب اللہ خان