پی ٹی آئی پابندی

وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پی ٹی آئی پابندی پرمشاورت

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے 3روز میں تیسری بار ملاقات کی ہے جس میں پرپابندی اور دیگر اقدامات پرعمل درآمدکی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران میاں نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو تمام قانونی، آئینی اور سیاسی آپشن استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔
وزیراعظم نے نوازشریف کو آصف زرداری اور دیگر اتحادیوں سے رابطوں اور مشاورت سے آگاہ کیا ۔
چھانگلہ گلی رہائش گاہ پر ہونے والی مشاورت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی شریک تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور تحریک انصاف پرپابندی اور دیگر اقدامات پرعمل درآمدکی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل میں کیے تمام فیصلوں سے پارٹی کی سینئر رہنمائوں کوبھی اعتمادمیں لیاگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ محرم کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی بلایا جائے گا جبکہ پارلیمنٹ کے اجلاس بھی شیڈول سے قبل بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی اور سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
حکومت کے مطابق تینوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024پشاور ہائی کورٹ میں بھی چیلنج