سابق سری لنکن کرکٹر قتل

سابق سری لنکن کرکٹر گھر میں بیوی بچوں کے سامنے قتل

ویب ڈیسک: سری لنکا کی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو گھر کے اندر بیوی بچوں کے سامنے قتل کردیاگیا ۔
پولیس کے مطابق 41سالہ سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو مبینہ طور پر منگل کی رات گئے ان کی رہائشگاہ پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
پولیس کا بتانا ہے کہ جب واقعہ پیش آیا تو دھمیکا نروشنا اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے، انہیں بیوی بچوں کے سامنے گولی ماری گئی۔
سری لنکن سابق کپتان کو مبینہ طور پر 12 بور کی گن سے قتل کیا گیا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق مقتول کرکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلٹی سٹور ملازمین کا ڈی چوک میں دھرنا، ایک ملازم جاں بحق