فچ رپورٹ

عمران خان مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے،فچ رپورٹ

ویب ڈیسک: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت 18ماہ تک برقرار رہے گی جبکہ عمران خان مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے۔
معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.2 فیصد تک رہ سکتی ہے۔
فچ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے اور رواں مالی سال کے اختتام تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔
فچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے مشکل معاشی فیصلے آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام کی راہ ہموارکررہے ہیں، پاکستان کی معیشت کے لیے بیرونی ادائیگیوں کا دبا معاشی رسک ہے، پاکستان کی زراعت کے لیے سیلاب اور خشک سالی معاشی رسک ہے۔
فچ رپورٹ کے مطابق کہ رواں مالی سال کے اختتام تک توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو 14فیصد لائے، حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے ہیں، حکومت پاکستان مالیاتی خسارہ 7.4 سکیم کرکے 6.7 فیصد پر لانا چاہتی ہے۔
فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فروری کے الیکشن میں آزاد امیدواروں کو بڑی کامیابی ملی، جیتے والے آزاد امیدوار کو جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، پاکستان کے شہروں میں مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کر سکتے ہیں۔
فچ نے پیش گوئی کی کہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے اور پاکستان کی موجودہ مسلم لیگی حکومت 18 ماہ تک برقرا ر ہے گی۔
فچ نے مزید کی پیش گوئی کی کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ساری معاشی اصلاحات کرے گی اور موجودہ حکومت ختم ہوئی پاکستان میں ٹیکنوکریٹ کی حکومت آئے گی۔

مزید پڑھیں:  8ستمبر کے جلسے میں 4لاکھ لوگ شرکت کریں گے،شیر افضل مروت