PakistanSupremeCourt resources1 16a4a15b467 large

سپریم کورٹ کے تین جج صاحبان کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد:آئینی درخواست پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے دائر کی ہے،  جسٹس قاصی امین،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس مظاھر نقوی کی تقرری کالعدم قرار دی جائے،  تینوں ججز کی تقرری دیگر ہائی کورٹ کے  چیف جسٹس کی سینارٹی کے مطابق نہیں، 

سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری الجھاد ٹرسٹ کیس کے فیصلے کے مطابق ہوتی ہے، عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزار کی تقرری سینارٹی کے مطابق ہونا تھی ، سندھ بار کونسل نے بھی تینوں ججز کی تقرری پر اختلافی خط جوڈیشل کمیشن کو لکھاتھا ، آئین کی شق 175اے کے تحت سپریم کورٹ میں جج کی تقرری ھائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی ہوتی ہے، 

مزید پڑھیں:  اشفاق محمد مروت وزیراعلی کے فوکل پرسن برائَے سٹوڈنٹ افیئرز تعینات
مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی

آرٹیکل 175 کے تحت سپریم کورٹ کے اکثر ججز کی تقرری ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی سینارٹی کی بنیاد پر کی گئی ،  سپریم کورٹ میں مقرر کئے گئے تینوں ججز درخواست گزار سے جونیئر ہیں، عدلیہ کی آزادی ججز کی تقرری کے ساتھ منسلک ہے۔