الیکشن ٹریبونل کیس ڈی لسٹ

سپریم کورٹ: پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل کیس ڈی لسٹ

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل کیس کو ڈی لسٹ کر دیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پیر 19 اگست کو سماعت کرنا تھی۔
پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے التوا کی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سینئر وکیل حامد خان 6 ستمبر تک بیرون ملک ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ حامد خان چھٹی کی درخواست بھی دے چکے ہیں ان کی واپسی تک مقدمہ ملتوی کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، بند راستے ہم کھلوا لیں گے، عمر ایوب خان